پٹاخوں پر پابندی کی خلاف ورزی، نئی دہلی آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

image

دیوالی کے موقعے پر شہریوں کی جانب سے آتشبازی کے بعد انڈیا کا دارالحکومت نئی دہلی آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق دیوالی کے موقعے پر پٹاخوں پر پابندی کی خلاف ورزی کے بعد نئی دہلی سموگ کی لپیٹ میں ہے۔

گزشتہ چند برسوں سے مقامی حکومت نے دیوالی اور موسم سرما میں آتشبازی اور پٹاخوں کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔

سوئس فرم آئی کیو ایئر نے کہا ہے کہ شہر میں ہوا کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 348 ہے۔

بعض ہندو تنظیموں کا کہنا ہے کہ پابندی تہوار کے انعقاد میں رکاوٹ ہے تاہم دہلی کی حکومت کا کہنا ہے کہ پابندی کا مقصد لوگوں کی جانیں بچانا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حکام نے تعمیراتی کاموں اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کے شہر میں داخلے پر پابندیاں بھی عائد کر دی ہیں۔

پولیس نے دیوالی سے قبل تقریباً دو ٹن پٹاخے ضبط کر لیے تھے، لیکن پڑوسی ریاستوں میں یہ فروخت کے لیے آسانی سے دستیاب تھے۔

شمالی انڈیا میں کھیتوں میں فصلوں کی باقیات جلانے سے بھی زیادہ دھواں فضا میں پھیل جاتا ہے۔ یہ مسئلہ ہر سال موسم سرما کے آغاز میں ہوتا ہے، جس سے فضا آلودہ ہو جاتی ہے۔

ہندو عقیدت مندوں کے پٹاخوں سے جڑے مذہبی جذبات کو دیکھتے ہوئے پولیس اکثر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز کرتی ہے۔

انڈیا کی سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ فیصلہ دیا تھا کہ صاف ہوا ایک بنیادی انسانی حق ہے، آلودگی سے نمٹنے کے لیے عدالت نے مرکزی حکومت اور ریاستی عہدیداروں کو کارورائی کرنے کا حکم دیا تھا۔

گزشتہ ہفتے ٹائمز آف انڈیا نے ایک اداریے میں لکھا تھا کہ ’دہلی کی زہریلی ہوا ہمیں آہستہ آہستہ مار رہی ہے۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.