آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے، پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیشنل سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل کے پہلے میچ کے لیے 11 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

محمد رضوان پہلی بار ون ڈے میں پاکستان کی قیادت کریں گے جبکہ بلّے باز محمد عرفان خان انٹرنیشنل ڈیبیو کریں گے۔

پاکستان کے پلیئنگ الیون میں ٹیم کپتان محمد رضوان کے علاوہ نائب کپتان سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابراعظم اور کامران غلام شامل ہیں۔

پاکستان ٹیم 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اُترے گی جن میں شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

پاکستان کے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے اتوار کو میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’ماضی کو بھول کر آگے بڑھنا ہے۔‘

انہوں نے سلیکشن کمیٹی کے ممبر کی آسٹریلیا میں موجودگی پر خوشی کا اظہار کیا۔ 

محمد رضوان نے کہا کہ ’پلیئنگ الیون میں میری بھی مشاورت ہو گی۔ میں مشاورت کے ساتھ چلنے والوں میں سے ہوں، نوجوان کھلاڑیوں کے بھی مشورے لیتا ہوں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’بابر اعظم، شاہین اور نسیم کی پاکستان کے لیے بہت پرفارمنس رہی ہیں، آج بابر اور شاہین کا نام اپنی پرفارمنس کی وجہ سے ہی ہے۔‘

محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ ’پاکستان ٹیم کی پرفارمنس پر فینز تھوڑا ناراض ضرور ہیں، ہمیں دنیا بھر میں پاکستانی فینز سپورٹ کرتے ہیں، اب انہیں مایوس نہیں کریں گے۔‘

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل اتوار 4 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ایک روزہ میچ 8 اور تیسرا 10 نومبر کو کھیلا جائے گا

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان 14 سے 18 نومبر تک ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.