فخر زمان، شاداب خان، یا ۔۔ چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں کون سے کھلاڑیوں کی واپسی متوقع؟

image

چیمپئینز ٹرافی 2025 کے لیئے قومی ٹیم میں پرانے کھلاڑیوں کی واپسی متوقع ہے۔

جن میں فخر زمان، شاداب خان اور امام الحق کی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان زیادہ روشن ہے۔

ذرائع کے مطابق، پاکستان کے اسکواڈ میں صرف ایک وکٹ کیپر ہوگا یعنی کپتان محمد رضوان اور 4 فاسٹ بولرز شامل ہوں گے۔ اسکے علاوہ اسکواڈ میں 3 اسپنرز کی بھی شمولیت کا امکان ہے۔

بلے بازوں کے حوالے سے زرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں 7 بیٹرز کو رکھا جائے گا۔

فاسٹ بولرز میں شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کے ساتھ چوتھے فاسٹ بولر محمد حسنین ہوسکتے ہیں۔

سابق نائب کپتان شاداب خان کی قومی ٹیم میں واپسی کا قوی امکان ہے۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.