ہانگ کانگ سکسز: پاکستان آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

image

ہانگ کانگ میں جاری سُپر سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو چار وکٹوں سے شکست دے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

اتوار کو ہانگ کانگ کے مونگ کوک میں ہونے والے سپر سکسز ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا نے مقررہ 6 اوور میں پاکستان کے خلاف ایک وکٹ کے نقصان پر 107 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈینبیل کرسچن نے 8 گیندوں پر 42 رنز اور سیم ہیزلیٹ نے 26 رنز بنائے جبکہ جیک ووڈ 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کے خلاف بولنگ میں پاکستان کی جانب سے کپتان فہیم اشرف نے ایک وکٹ لی جبکہ آصف علی نے ایک اوور میں 6 چھکے کھا کر ایک وائڈ بال کیا۔

108 رنز کے تعاقب میں پاکستان  کے اوپنرز اخلاق احمد نے 10 گیندوں پر 32 اور محمد آصف نے 8 پر 32 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

کپتان فہیم اشرف 19 جبکہ عامر یامین 24 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ یوں پاکستان نے ہدف مقررہ اوورز مکمل ہونے سے ایک گیند پہلے ہی حاصل کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے اینڈریو فیکٹیے اور فواد احمد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.