نیوزی لینڈ نے انڈیا کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کردیا

image

نیوزی لینڈ نے انڈیا کو کو ہوم گراؤنڈ پر تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا ہے۔

اتوار کو مہمان ٹیم نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انڈیا کو 25 رنز سے شکست دے کر سیریز تین، صفر سے اپنے نام کر لی۔

انڈیا کے شہر ممبئی میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انڈین ٹیم 121 رنز پر پوری ٹیم آوٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل نے چھ جبکہ گلین فلپس نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں انڈین ٹیم کے کپتان روہت شرما نے 11 جبکہ  شبھمن گل، ویرات کوہلی اور سرفراز خان صرف ایک ایک رنز بنا سکے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 235 اوردوسری اننگز میں 174رنز  بنا کر آؤٹ ہوئی جبکہ میزبان ٹیم انڈیا پہلی اننگز 263 اور دوسری اننگز میں 121 رنز بناسکی۔

مہمان ٹیم نے انڈیا کے شہر بنگلور میں افتتاحی میچ آٹھ وکٹوں سے جیتا تھا، یہ 36 سال بعد پہلا موقع تھا جب نیوزی لینڈ نے میزبان ٹیم کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ میں شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ انڈیا کو ہوم گراونڈ پر آخری بار سنہ 2000 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جب جنوبی افریقہ نے ان کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.