کپاس کے بعد گندم کی بوائی اور پیداوار میں بھی کمی کا خدشہ ہے جس کے پیش نظرمحکمہ زراعات پنجاب کی جانب سے مختلف سکیموں کا اعلان کیا گیا ہے۔
محکمہ زراعت کی جانب سے صوبہ پنجاب میں گندم کی کاشت کا ہدف 1کروڑ 65 لاکھ ایکڑ مقررکیا گیا ہے،25 ایکڑسے زائد رقبہ پر گندم ِ کاشت کرنیوالے کاشتکاروں کو 1000ٹریکٹرز بذریعہ قرعہ اندازی مفت فراہم کیا جائے گا۔
چائے کی پتی کی درآمد و سپلائی کیلئے کم از کم قیمت1200 روپے کلو مقرر
ساڑھے 12سے 25 ایکڑ گندم کی کاشت پر1000لیزر لینڈ لیولرز کی بذریعہ قرعہ اندازی مفت فراہمی ہوگی ۔1 تا ساڑھے 12ایکڑ تک گندم کی کاشت پر کسان کارڈ کے ذریعے بلاسود قرض سے زرعی مداخل کی خریداری کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے پیداوار ی مقابلہ جات بھی منعقد کرائے جائیں گے۔