کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں خزانے موجود ہیں۔ لیکن چند لوگ خزانوں پر ناگ بن کر بیٹھے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند خاندانوں نے 25 کروڑ عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پوٹینشل ہے۔ نوجوانوں کو آئی ٹی کورس کے ساتھ نوکریاں بھی دلوائیں گے۔ جبکہ نوجوانوں کو آئی ٹی کی مفت تعلیم دی جا رہی ہے۔ نوجوان محنت کر کے آگے بڑھیں ہم تعاون کریں گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک میں خزانے موجود ہیں لیکن چند لوگ خزانوں پر ناگ بن کر بیٹھ گئے ہیں۔ اور چند لوگوں نے کروڑوں عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔
انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں آپ آئی ٹی کورسز کرنے کے بعد دوسروں کو بھی سکھائیں۔ ہم لاہور، ملتان سمیت دیگر شہروں میں اسٹیٹ آف دی آرٹس آفیسز بنانے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی حکومتیں ملکر پی آئی اے خریدنا چاہئیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ،وفاقی وزیر نجکاری
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 7 نومبر کو پورے پاکستان کو پڑھانے کے لیے لاہور میں بڑا پروگرام کرنے جا رہے ہیں۔ پاکستان میں 25 کروڑ افراد رہتے ہیں اور 80 فیصد 40 سال افراد پر مشتمل ہیں۔ ہمارے ملک میں خزانے بے شمار ہیں اور ٹیلنٹ بھی موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک راستہ خدمت کا اور دوسرا سیاست کا ہے۔ جبکہ آئی پی پیز کے ساتھ ظالمانہ معاہدہ کرنے والوں نے ہمارے پیسوں پر ڈاکہ ڈالا۔ تاہم اب ہم پاکستان کو قبضہ مافیا سے آزاد کروائیں گے۔ پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا کرکے مایوس کیا جا رہا ہے۔