ملک میں 10ضروری اشیاءکی قیمتوں میں کمی ،21 میں اضافہ ،20 میں استحکام

image

ملک میں ضروری اشیاءکی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.24فیصد اورسالانہ بنیادوں پر13.89فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے جاری ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 7 اکتوبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں 10ضروری اشیاءکی قیمتوں میں کمی اور20کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 21اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا۔

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ،اسلام آبادہائیکورٹ کے6 ججز کے خط پر مشاورت

ہفتہ رفتہ میں کیلا کی قیمت میں 2.63فیصد، چینی 1.49فیصد،چکن 1.23فیصد، دال ماش 0.72فیصد،دال چنا0.60فیصد، اری چاول 0.43فیصد اوردال مسورکی قیمت میں 0.27فیصدکی کمی ہوئی۔

اس کے برعکس ایل پی جی کی قیمت میں3.37فیصد، انڈے 2.70فیصد، آلو2.63فیصد، پیاز2.61فیصد، سرسوں کاتیل 2.36فیصد،ٹماٹر1.67فیصد، ڈیزل 1.54فیصد، ایک کلوبناسپتی گھی 1.49فیصد، 5لیٹرکوکنگ آئل 1.35فیصد،دال مونگ 0.93فیصد،پیٹرول 0.56فیصد اورواشنگ سوپ کی قیمت میں 0.47فیصدکااضافہ ہوا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.