جولائی تا اکتوبر2024:ترسیلات زر میں34.7فیصد اضافہ

image

جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں سمندرپارپارکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر34.7فیصدکانمایاں اضافہ ہواہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 11.8 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 34.7فیصدزیادہ ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ،اسلام آبادہائیکورٹ کے6 ججز کے خط پر مشاورت

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 8.8 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اکتوبرمیں سمندرپارپاکستانیوں نے 3.1 ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں 23.9فیصدزیادہ ہے، ستمبرکے مقابلہ میں اکتوبرمیں ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں پر 6.7 فیصد کی نموہوئی ہے۔

سیمنٹ کی فروخت میں اکتوبر 2024 کے دوران 9فیصد اضافہ

سٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر 2024ء کے دوران سعودی عرب سے 766.7 ملین ڈالر متحدہ عرب امارات 620.9 ملین ڈالر، برطانیہ 429.5 ملین ڈالر اور امریکہ 299.3 ملین ڈالر کی ترسیلات زرریکارڈکی گئی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.