پاکستان کی درخواست پر لاکھوں سوشل میڈیا پوسٹیں ،پیجز، یو آر ایل بلاک

image

پاکستان کی درخواست پر لاکھوں سوشل میڈیا پوسٹیں ،پیجز، یو آر ایل بلاک کردئیے گئے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان یومیہ 829 غیراخلاقی اور توہین آمیز پوسٹس بلاک کرنے کی درخواست کررہا ہے،پچھلے تین سال میں پی ٹی اے نے سوشل میڈیا ایپس کو ساڑھے آٹھ لاکھ پوسٹس ہٹانے کی درخواست کی۔

پی سی بی کے آئی سی سی کو لکھے گئے خط کے مندرجات سامنے آگئے

تین لاکھ سے زائد غیراخلاقی پوسٹس والے یوآر ایل کو بلاک کروایا کیا گیا، نو ہزار سے زائد توہین عدلیہ، ججز کرنے والے یو آر ایل بلاک کروائے گئے،ایک لاکھ سے زائد دفاعی اداروں کو نشانہ بنانے والے یو آر ایل کو بلاک کروایا گیا۔

سرکاری اعدادوشمار میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک لاکھ سے زائد اسلام مخالف پوسٹس والے پیچز کو ڈیلیٹ کروایا گیا ہے، فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز تقریر والے پیچز کو بلاک کروایا گیا۔

53 ہزار سے زائد یوٹیوب پوسٹس کو بلاک کروایا گیا ہے،ڈیڑھ لاکھ ٹک ٹاک پوسٹس کو ڈیلیٹ کروایا گیا ہے،ڈیڑھ لاکھ فیس بک پوسٹ کو بلاک کروایا گیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہیے،نوازشریف

اسی طرح پچاس ہزار ایکس پوسٹ کو ڈیلیٹ کروایا گیا ہے،چوبیس ہزار انسٹا گرام پوسٹ والے یوآر ایل کو بند کروایا گیا ہے۔

ایف آئی اے اور دوسرے متعلقہ اداروں کی درخواستوں پر پی ٹی اے کی جانب سے سوشل میڈیا کمپنیوں سے یہ مواد ہٹانے کی درخواست کی گئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.