ایرانی نائب صدر کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات، بڑے فیصلے

image

سعودی عرب میں ہونے والی عرب اسلامی کانفرنس میں شرکت کے بعد ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں نائب صدر محمد رضا عارف نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور اسے اسلامی کانفرنس کے اعلامیہ میں شامل کرنے پر ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی نائب صدر نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے سفارتی تعلقات، اسرائیلی جارحیت اور مشرق وسطیٰ سمیت باہمی امور کی دلچسپی پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں نائب صدر محمد رضا عارف نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور اسے اسلامی کانفرنس کے اعلامیہ میں شامل کرنے پر ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔

ایرانی نائب صدر نے دوطرفہ تعلقات میں مزید مضبوطی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات دونوں ممالک اور خطے کے عوام کے لیے اہم اور ضروری ہیں۔

ولی عہد محمد بن سلمان نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کے لیے اعلیٰ سطح کے رابطوں پر اتفاق کرتے ہوئے نائب صدر کی اسلامی کانفرنس میں شرکت پر شکریہ بھی ادا کیا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں اسرائیل کی غزہ، لبنان اور ایران پر جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے جنگ بندی میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.