انسٹا گرام میں نیا فیچر جلد متعارف کرایا جائے گا

image

میٹا کی جانب سے حالیہ مہینوں میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس فیچرز کو شامل کرنے کے لیے کافی کام کیا جا رہا ہے، انسٹا گرام میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔

جس سے صارفین اپنی پروفائل فوٹو اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کرسکیں گے، ایک ڈویلپر Alessandro Paluzzi نے اس نئے فیچر کے بارے میں بتایا۔

انہیں اس فیچر کا علم اس وقت ہوا جب وہ انسٹا گرام پر اپنی پروفائل فوٹو تبدیل کر رہے تھے۔اس فیچر کو Create an AI profile picture کا نام دیا گیا ہے اور ڈویلپر کی جانب سے ایکس (ٹوئٹر) پر اس کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا۔

جولائی تا اکتوبر:کاروں کی فروخت میں 50 فیصد اضافہ ہوگیا

انہوں نے بتایا کہ انسٹا گرام کی جانب سے اے آئی پروفائل پکچر کی تیاری میں مدد فراہم کرنے والے فیچر پر کام کیا جار ہا ہےاس بارے میں زیادہ تفصیلات تو موجود نہیں مگر ممکنہ طور پر یہ فیچر میٹا کے لاما اے آئی ماڈل پر مبنی ہوگا۔

ابھی انسٹا گرام میں صارفین ڈیوائس سے کسی تصویر کو اپ لوڈ کرکے پروفائل فوٹو کے طور پر استعمال کرتے ہیں مگر اس نئے اے آئی فیچر سے صارفین کو زیادہ تفصیلی اور تخلیقی پروفائل فوٹو تیار کرنے میں مدد ملے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.