وی پی این کے استعمال کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری نہیں چل سکتی،چیئرمین پی ٹی اے

image

چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کا کہنا ہے وی پی این کے استعمال کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری نہیں چل سکتی۔

اسلام آباد میں مزید 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 میں توسیع

چیئرمین پی ٹی اے نے قائمہ کمیٹی کو وی پی این پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فری لانسرز کو وی پی این کی ضرورت ہوتی ہے،وی پی این کی رجسٹریشن کا عمل 2016 سے شروع ہوا تھا۔

کوئی وی پی این رجسٹرڈ کرائے تو کاروبار متاثر نہیں ہوگا،وی پی این ہر فری لانسر کو بھی ضرورت نہیں، سیکرٹ کام کرنے والے اسے استعمال کرتے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی کرائیں گے،چیئرمین پی سی بی

اب تک پی ٹی اے نے ہزاروں وی پی اینز کی رجسٹریشن کر لی ہے،ایکس فروری 2024 سے پاکستان میں بلاک ہے۔

قبل ازیں چیئرپرسن کمیٹی پلوشہ خان نے کہا اگر آپ نے وی پی این کو بند کرنا ہے تو بے شک آکر ان کیمرہ بریفنگ دیں،سینیٹرافنان اللہ نے کہا کہ اگلی میٹنگ میں سیکریٹری داخلہ کو بلائیں۔

اس موقع پر سنیٹر ہمایوں مہمند کا کہنا تھا کہ حکومت وی پی این بلاک ایکس کو بند کرنے کیلئے کررہی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.