افغان حکومت نے غیر اسلامی کتابیں رکھنے پر پابندی عائد کر دی

image

کابل: افغان حکومت نے غیر اسلامی کتابیں رکھنے پر پابندی عائد کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان طالبان حکومت نے دوسرے ملکوں سے درآمد کردہ کتب کا لائبریریوں اور دوسری جگہوں پر معائنہ کرتے ہوئے غیر اسلامی یا دین مخالف کتب پر پابندی لگا دی۔ ان پابندیوں کی زد میں حکومت مخالف کتب بھی آئی ہیں۔

طالبان نے 2021 میں برسر اقتدار آنے کے فوری بعد اپنے وزارت اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام ایک کمیشن قائم کیا تھا۔ تاکہ وہ ان کتب کا لائبریریوں اور دکانوں پر جائزہ لیں۔ اور جو کتب غیر اسلامی پائی جائیں ان پر پابندی لگائی جا سکے۔

طالبان حکومت کی وزارت اطلاعات نے اعلان کیا کہ اس نے 400 کتابوں کو اسلام دشمنی پر مبنی قرار دیا ہے۔ یہ کتب اسلام کے خلاف ہونے کے ساتھ ساتھ افغان اقدار کے بھی منافی ہیں۔ اس لیے ان کتب پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ ان میں سے بڑی تعداد میں کتابوں کو مارکیٹوں سے اٹھا لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دھوکہ دہی کا الزام، امریکہ میں بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی پر فرد جرم عائد

وزارت اطلاعات و ثقافت نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ طباعت و اشاعت اور قرآنی نسخے تقسیم کرنے کا محکمہ اور اس کے علاوہ دوسرے موضوعات پر تحریر کردہ اسلامی کتب کو پابندی کی زد میں آنے والی کتب سے تبدیل کیا جائے گا۔ تاہم فوری طور پر وزارت اطلاعات و ثقافت نے لائبریریوں اور مارکیٹ سے اٹھائی گئی کتب کی تعداد ظاہر نہیں کی۔

پبلشرز اور سرکاری ملازمین نے کہا کہ کتابوں کو طالبان حکومت کے پہلے سال اور ابھی حالیہ مہینوں میں مارکیٹوں سے اٹھا لیا گیا ہے۔ کتب کی اشاعت کے حوالے سے ایک سینسر عائد ہے اور ہر طرف ایک خوف کی فضا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.