انڈیا میں ’مردہ شخص‘ چِتا کو آگ لگنے سے چند لمحے قبل اچانک ’زندہ‘ ہو گیا

image

انڈیا میں ایک شخص کی موت کے اعلان کے بعد آخری رسومات کے دوران اچانک وہ شخص جاگ گیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ واقعہ انڈین شہر جے پور میں اس وقت پیش آیا جب مردہ قرار دیے گئے شخص کی لاش چِتا میں جلانے کے لیے تیار کی گئی تھی۔

طبی عملے کے ارکان کا کہنا ہے کہ 25 سالہ روہیتاش کمار کا پوسٹ مارٹم نہیں ہوا تھا۔

روہیتاش کمار سماعت اور گویائی میں مشکلات کا شکار تھے۔ انہیں بیمار ہونے پر جمعرات کو راجستھان کے جونجونو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

انڈین میڈیا کے مطابق انہیں مرگی کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد ایک ڈاکٹر نے انہیں مردہ قرار دے دیا تھا۔

اس کے بعد پوسٹ مارٹم کی بجائے لاش کو مردہ خانے بھیج دیا گیا تھا جہاں اسے ہندو مذہب کی تعلیمات کے مطابق جلایا جانا تھا۔

ہپستال کے سربراہ ڈی سنگھ نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’ڈاکٹر نے پوسٹ مارٹم کیے بغیر رپورٹ جاری کرتے ہوئے اس شخص کو شمشان گھاٹ بھیج دیا تھا۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’چِتا کو آگ لگائے جانے سے کچھ ہی لمحے قبل روہیتاش کے جسم میں حرکت ہونا شروع ہو گئی۔ وہ زندہ تھے اور سانس لے رہے تھے۔‘

اس کے بعد جمعے کو روہیتاش کو دوبارہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ جانبر نہ سکے اور ڈاکٹر نے اب کی موت کا اعلان کر دیا۔

حکام نے اس ہسپتال کے تین ڈاکٹرز کو معطل کر دیا ہے اور پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.