شام میں مسلح افراد نے حافظ الاسد کے آبائی علاقے قرداحہ میں واقع اُن کے مقبرے کو نذر آتش کر دیا ہے۔ باغیوں کی جانب سے ملک کا کنٹرول حاصل کیے جانے کے بعد سے شام بھر میں معزول شامی صدر اور اُن کے والد کے پوسٹرز اور مجسمے ہٹائے جا رہے ہیں جبکہ سابق صدر کے حامیوں کو خدشہ ہے کہ انھیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
- طالبان حکومت کے پناہ گزینوں کے امور کے وزیر خلیل الرحمن حقانی کابل میں وزارت کی عمارت میں ہونے والے ایک دھماکے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
- پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اب نو مئی کی دھول بیٹھ جانی چاہیے، ایوان ہمیں انصاف دے اور ہمیں دوبارہ سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کیا جائے۔
- اسرائیل نے شامی بحری بیڑے پر حملے کی تصدیق کر دی، شام کے مختلف علاقوں میں اسرائیل کے 310 سے زائد فضائی حملے
- کچھ عرب ممالک نے گولان کی پہاڑیوں میں بفر زون میں اسرائیلی فوج کے قبضے کی مذمت کی ہے۔ مصر، قطر اور سعودی عرب نے کہا ہے کہ اسرائیل کا یہ اقدام شام کی خود مختاری، بین الاقوامی قانون اور 1974 کے 'ڈِس انگیجمنٹ' معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
شام میں باغیوں نے بشار الاسد کے والد کے مقبرے کو آگ لگا دی