فیڈرل بورڈ کے ٹاپ 120 طلبہ کو مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ

image

اسلام آباد: حکومت نے فیڈرل بورڈ کے ٹاپ 120 طلبہ کو مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی​ وزیر رانا تنویر کی زیر صدارت الیکٹرک وہیکلز پالیسی سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر 40 چارجنگ اسٹیشنز کی تعمیر کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی ​وزیر رانا تنویر نے سی ڈی اے کے کام کی تعریف کرتے ہوئے تمام پیٹرول پمپس پر چارجنگ اسٹیشنز نصب کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں فیڈرل بورڈ کے ٹاپ 120 طلبہ کو مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ جبکہ 39 ہزار الیکٹرک بائیکس اور ایک ہزار 900 رکشے رعایتی قرض پر دینے کا بھی فیصلہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: خنجراب پاس پہلی بار موسم سرما میں سیاحت کیلئے کھول دیا گیا

وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا کہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق اسلام آباد کو ماڈل شہر بنایا جائے گا۔ جبکہ الیکٹرک وہیکلز پالیسی کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت نے نوجوانوں کی فنی تربیت کے لیے 4 پروگرامز کا اجرا کر دیا۔

خیبر پختونخوا میں احساس ہنر پروگرام پر اخوت مائیکرو فنانس کے ذریعے عملدرآمد کیا جائے گا۔ پروگرام کے لیے رواں مالی سال کے بجٹ میں 2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے 35 ہزار سے زائد نوجوانوں کو 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرضے دیئے جائیں گے۔ جبکہ پراجیکٹ آئی ایف اے ڈی اور یورپین یونین کے تعاون سے شروع کیا گیا۔ دیہی علاقوں کے 60 ہزار نوجوان مرد و خواتین کو مفت ٹیکنیکل ٹریننگ دی جائے گی۔

25 ہزار پاس آؤٹ نوجوانوں کو انٹر شپ اور ملازمت کے لیے سپورٹ کی فراہمی پروگرام کا حصہ ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تربیت انتہائی اہم ہے۔ اور حکومت سب کو سرکاری ملازمتیں نہیں دے سکتی۔ تاہم حکومت نجی شعبوں میں نوجوانوں کومواقع فراہم کر سکتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.