شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد

image

لاہور: انسداد دہشتگری عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید پر فرد جرم عائد کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے کوٹ لکھپت جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت کی۔ اور فرد جرم پڑھ کر سنائی۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید پر فرد جرم عائد کی۔

اے ٹی سی نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا۔ عدالت نے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم

انسداد دہشتگردی عدالت نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات کی کارروائی 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

دوسری جانب توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان۔ اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

اسپیشل سنٹرل کورٹ کے جج شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج شاہ رخ ارجمند نے فرد جرم پڑھ کر سنائی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: فوج میں نہ ہونے والا شخص آرمڈ فورسز کے ڈسپلن کے نیچے کیسے آ سکتا ہے ؟ سپریم کورٹ

بعد ازاں عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے توشہ خانہ ٹو کیس کی ابتدائی تحقیقات قومی احتساب بیورو (نیب) نے کی تھیں۔ نیب ترامیم کی روشنی میں کیس وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو منتقل کیا گیا تھا۔ ستمبر 2024 میں ایف آئی اے نے ضروری تحقیقاتی کارروائی کے بعد چالان عدالت میں جمع کروایا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.