سی پیک کا پہلا مرحلہ مکمل، پاک چین کے درمیان گہری دوستی کی علامت، احسن اقبال

image

وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل، منصوبے کے ثمرات پورے خطے میں بانٹے جائیں گے،منصوبہ پاک چین کے درمیان دوستی کی علامت ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ  سی پیک کے پہلے مرحلے میں 43 منصوبے مکمل کئے گئے، منصوبوں کی مجموعی مالیت 25 ارب امریکی ڈالر ہے، منصوبے سے پاکستان کے قومی گرڈ میں 8 ہزار800 میگاواٹ بجلی شامل کی گئی ہے۔

چینی کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں درست نہیں، رانا تنویر

انہوں نے کہا کہ جب ہم نے  منصوبے کا آغاز کیا تو ملک میں 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی، چین نے پاکستان کیلئےعملی اقدامات سے وہ ممکن کر دکھایا جو کوئی اور نہیں کر سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت 800 کلومیٹر موٹرویز اور ہائی ویز بین الاقوامی معیار کے مطابق بنائی گئیں، منصوبے نے تقریباً 2 لاکھ براہِ راست ملازمتیں پیدا کی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.