کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں 4، 4 ہزار رنز،بابراعظم دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے

image

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور تجربہ کار بیٹر بابراعظم کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں 4، 4 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں۔

بابراعظم نے یہ کارنامہ جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران  سرانجام دیا،وہ پہلی اننگز میں 4 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور سعودی ائیرلائن کے درمیان معاہدہ طے

انہوں نے ٹیسٹ میں 9 سنچریاں اور 26 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں جبکہ ان کا سب سے زیادہ اسکور 196 رنز کا ہے، بابراعظم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں پہلے ہی 4ہزار رنز مکمل کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سینچورین میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے خلاف دو میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.