جولائی تا نومبر :یو اے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 55فیصد اضافہ

image

رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں55فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ میں یواے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.953ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 55فیصدزیادہ ہے۔

ہزارہ ڈویژن میں غیر قانونی مائننگ کیخلاف کارروائیاں کی جائیں، علی امین گنڈاپور

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یواے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.909ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا، نومبرمیں یواے ای سے ترسیلات زرکاحجم 619ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال نومبرکے مقابلہ میں 50فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ سال نومبرمیں یواے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوںنے 412ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا،اکتوبرکے مقابلہ میں نومبرمیں یواے ای سے ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں پرمعمولی کم ہوئی ہے، اکتوبرمیں یواے ای سے ترسیلات زرکاحجم 621ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جونومبرمیں کم ہوکر619ملین ڈالرہوگیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.