آپ نہ آئےتو کھانے کی برائی کون کریگا، شادی پر انوکھا دعوتی کارڈ

image

عام طور پر شادی کا کارڈ مہمانوں کو دعوت دینے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن بھارت میں ہونے والی ایک شادی کیلئے مہمانوں کو بھیجے گئے کارڈ میں ان کی واضح بے عزتی بھی کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے شادی کارڈ کی تصویر شیئر کی گئی ہے جس کا ٹیکسٹ یقیناً آپ کو بھی دنگ کر دے گا۔

دعوت نامے کی شروعات کچھ اس طرح کی گئی ہے “ہماری شادی میں آپ کی موجودگی کی بہت ضرورت ہے کیونکہ ہماری شادی میں آپ نہ آئے تو کھانے کی برائی کون کرے گا” شادی کے انوکھے کارڈ نے ہلچل مچا دی۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں ساڑھے 9 ہزار ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

کارڈ میں دلہن کے نام کے بجائے ”شرما جی کی لڑکی” (پڑھائی میں تیز) اور” گوپال جی کا لڑکا” ( بی ٹیک کرکے دکان سنبھالتا ہوا) درج ہے۔

ریسیپشن میں آئیں تو پھوپھا پھوپھی جی سے مل کر جائیں ورنہ ان کا منہ گول گپے کی طرح پھول جائے گا، کھانا کھاکر جائیں، ایک شخص کے ریٹ صرف 2000 روپے پلیٹ ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.