مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم گرینڈ جرگہ ختم نہیں ہوا بلکہ فریقین نے مزید مشاورت کیلئے ایک دن کا وقت مانگا ہے۔
ایک انٹرویو میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا ایک دن کا وقفہ بنکرز کے خاتمے، اسلحہ جمع کرنے کے حوالے سے مشاورت کیلئے کیا، کابینہ کے فیصلے کے مطابق اسلحہ جمع کرانا اور بنکرز کا خاتمہ انتہائی ناگزیر ہے۔
قبر ایک اور بندے دو ہیں ، حکومت ، پی ٹی آئی مذاکرات سے نکلنا کچھ نہیں ، شیخ رشید
انہوں نے کہا کہ جرگہ بے نتیجہ ختم ہونے کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، امن کو یقینی بنانے کیلئے سوشل میڈیا پر غیر ضروری پروپیگنڈا کرنے سے اجتناب کیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے ہیلی کاپٹر میں ضروری ادویات علاقے میں پہنچائی جا رہی ہیں، وزیراعلیٰ نے محکمہ خوراک کو 2 ہزار میٹرک ٹن گندم پہنچانے کی ہدایت کی ہے ، امید ہے چند دنوں میں مسئلہ ختم ہو کر مستقل امن قائم ہو جائے گا۔