کسی ایک شخص کیلئے اپنے صوبے کو داؤ پر نہ لگائیں، وزیر اعلیٰ سندھ

image

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کسی ایک شخص کے لیے اپنے صوبے کو داؤ پر نہ لگائیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ اور پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے پولیو کے اثرات اور نتائج پر بچوں سے گفتگو کی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں مہم 22 دسمبر تک جاری رہے گی۔ رواں سال سندھ میں 19 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے۔ اور رواں سال پاکستان میں پولیو کے 63 کیسز سامنے آئے۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتی ہے۔ اور 80 ہزار فرنٹ لائن ورکرز بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔ جبکہ سندھ بھر میں ٹیموں کی حفاظت پر 15 ہزار سیکیورٹی اہلکار مامور ہیں.

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ میونسپل اور ٹاؤن کمیٹیوں کو صفائی کے لیے واضح ہدایت دی ہے۔ جبکہ پورے سندھ میں انسداد پولیو مہم چل رہی ہے۔ پاکستان اور افغانستان رہ گئے ہیں جہاں یہ موذی مرض موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا سامنا ہے، جسٹس منصور علی شاہ

سیاسی معاملات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتوں کی تبدیلی کے ساتھ مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔ سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بہت سے مسائل ہیں۔ تاہم کسی ایک شخص کے لیے اپنے صوبے کو داؤ پر نہ لگائیں۔ دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ جبکہ کچے کے علاقوں میں بہت سی کامیابیاں ہوئی ہیں۔ اور کچے کے علاقوں میں اسکول بنانے کے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گورنر کی تعیناتی کا معاملہ وزیر اعظم اور صدر سے متعلق ہے۔ اور گورنر کے حوالے سے بحیثیت وزیر اعلیٰ مجھ سے رائے نہیں لی جاتی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.