ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے استحکام رہا، شمالی شہروں میں معمولی کمی

image

ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران استحکام رہا، شمالی شہروں میں سیمنٹ کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق 12دسمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1433 روپے ریکارڈ کی گئی۔

ایل پی جی سرکاری قیمت سے 36 روپے کلو مہنگی فروخت ہونے لگی

شمالی شہرو ں میں پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں قیمت 0.47فیصدکم رہی،پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1440روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

ملک کے جنوبی شہروں میں 12 دسمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1385 روپے رہی جو پیوستہ ہفتہ میں بھی 1385 روپے تھی۔

ادارہ شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1397 روپے، راولپنڈی 1388 روپے، گوجرانوالہ 1450 روپے، سیالکوٹ 1430 روپے ریکارڈ کی گئی۔

پی آئی اے کے بین الاقوامی کرایوں میں بڑی کمی کا امکان

لاہور میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1493 روپے، فیصل آباد 1430 روپے، سرگودھا 1420 روپے، ملتان 1441 روپے، بہاولپور 1477 روپے، پشاور 1450 روپے اور بنوں میں 1390 روپے ریکارڈ کی گئی۔ اس طرح گزشتہ ہفتے سیمنٹ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کراچی میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1340 روپے، حیدرآباد 1340 روپے، سکھر 1450 روپے، لاڑکانہ 1400 روپے، کوئٹہ 1435 روپے اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1347 روپے رہی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.