آج ملک بھر میں 1 تولہ سونے کہ قیمت میں 800 روپے کی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حالیہ کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے ہوگئی ہے.
جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 687 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 37 ہزار 482 روپے ہوگئی ہے.
ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 8 ڈالر کمی کے بعد 2 ہزار 658 ڈالر فی اونس تک ہوگئی ہے.