یونان، جاں بحق کی لاشیں سفارتخانہ اپنے اخراجات پر پاکستان روانہ کریگا، پاکستانی سفیر

image

پاکستانی سفیرعامرآفتاب قریشی نے کہا ہے کہ جاں بحق پاکستانیوں کی لاشیں سفارتخانہ اپنے اخراجات پرپاکستان روانہ کریگا۔

یونان میں پاکستانی سفیر عامرآفتاب قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بنائی گئی کمیٹی کوہدایت دی گئی ہے کہ وزیراعظم کورپورٹ پیش کرے، جولوگ اس مکروہ کاروبارمیں ملوث ہیں انہیں کیفرکردارتک پہنچایا جائے گا۔

سانحہ اےپی ایس پشاور،قومی اور پنجاب اسمبلی میں شہداکوخراج تحسین پیش کرنےکی متفقہ قراردادمنظور

انہوں نے کہا کہ کتنا افسوسناک ہے کہ یہ لوگ نامعلوم جگہ پرہزاروں فٹ گہرے سمندرمیں ڈوب گئے، جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہےلیکن لاپتا افراد کے بچنے کی امیدیں کم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیبیا سے غیرقانونی طریقے سے جانے والی 5 کشتیوں پر پاکستانی سوار تھے، جس کشتی میں پاکستانی سوارتھے اس کے اندرپہلے شگاف پڑااورپھرڈوب گئی، کشتی پر80 سے زائد پاکستانی سوار تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.