اٹھارویں اسپیکرز کانفرنس 19 اور 20 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگی

image

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے و یژن کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی میزبانی میں 19 اور 20 دسمبر 2024 کو اٹھارویں اسپیکرز کانفرنس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

18ویں اسپیکرز کانفرنس ایک دہائی کی طویل مدت کے بعد منعقد ہونے جارہی ہے،  کانفرنس سردار ایاز صادق کے ملک کے قانون ساز اداروں کے مابین تعاون میں اضافے اور قانونی چیلنجز کو حل کرنے کے عزم کا اظہار ہے۔

ضد نہ کریں، 18600 مدارس وزارت تعلیم سے منسلک ہوچکے، طاہر اشرفی

17ویں اسپیکرز کانفرنس 2014میں اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوئی تھی اور اب دس سال بعد ایک بار پھر 18 ویں اسپیکرز کانفرنس 19اور 20 دسمبر 2024کو ان ہی کی صدارت میں منعقد ہونے جارہی ہے۔

اس دو روزہ کانفرنس میں چیئرمین سینیٹ  یوسف رضا گیلانی سمیت اسپیکر پنجاب اسمبلی، اسپیکر سندھ اسمبلی ، خیبر پختونخوا اسمبلی، اسپیکربلوچستان اسمبلی، اسپیکرآزاد اوراسپیکر جی بی شرکت کریں گے۔

علاوہ ازیں کانفرنس میں قومی اسمبلی، سینٹ، چاروں صوبائی اسمبلیوں آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی اور گلگت بلتستان اسمبلی کے اراکین کے وفود اور سیکرٹریز بھی شریک ہوں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.