انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں 5 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک، دو فوجی اہلکار زخمی

image

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں پانچ مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق جنوبی ضلع کلگام کے ایک گاؤں میں چھپے ہوئے باغیوں کے حوالے سے اطلاع ملنے پر فوج اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا۔

فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر ’اندھا دھند اور بھاری فائرنگ کی‘ جس کے نتیجے میں لڑائی شروع ہوئی۔

بیان کے مطابق لڑائی میں پانچ عسکریت پسند ہلاک اور دو فوجی زخمی ہوئے ہیں جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں عسکریت پسند نیو دہلی کی حکومت کے خلاف 1989 سے لڑائی لڑ رہے ہیں۔

مسلمان کشمیریوں کی اکثریت پاکستان کی حکومت کے تحت یا پھر خودمختار ملک کے طور پر علاقے کو متحد کرنے کے خواہاں ہیں۔

انڈیا الزام عائد کرتا آیا ہے کہ کشمیر میں جاری عسکریت پسندی کو پاکستان کی حمایت حاصل ہے جبکہ اسلام آباد نے ان الزامات کی ہمیشہ تردید کی ہے۔ کشمیری اپنی آزادی کی جنگ کو جائز قرار دیتے ہیں جبکہ اس تنازع میں ہزاروں کی تعداد میں شہری، باغی اور حکومتی فورسز کے جوان ہلاک ہو چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts