ملائیشیا کا 10 برس قبل پراسرار طور پر لاپتا ہونے والے طیارے کی تلاش دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

image
ملائیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ہے 10 برس قبل پراسرار طور پر لاپتا ہونے والی ملائیشیا ایئر لائنز کی پرواز ایم ایچ 370 کے ملبے کی تلاش دوبارہ شروع کی جائے گی۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ پرواز مارچ 2014 کو کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے غائب ہو گئی تھی جس میں 227 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔

ٹرانسپورٹ کے وزیر انتھونی لوک نے کہا کہ جنوبی بحر ہند میں ایک نئے علاقے کی تلاش کی تجویز ایکسپلوریشن فرم اوشین انفینٹی کی طرف سے آئی ہے،جس نے 2018 میں طیارے کی آخری تلاش بھی کی تھی۔

انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اگر ملبہ مل گیا تو فرم کو سات کروڑ ڈالر ملیں گے۔

ملائیشیا کے تفتیش کاروں نے ابتدائی طور پر اس امکان کو رد نہیں کیا کہ طیارے کو جان بوجھ کر اتارا گیا تھا۔

کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ ہوائی جہاز کا ملبہ افریقہ کے ساحل اور بحر ہند کے جزیروں پر بہہ گیا ہے۔

پرواز میں 150 سے زائد چینی مسافر سوار تھے جن کے رشتہ داروں نے ملائیشیا ایئر لائنز اور بوئنگ ہوائی جہاز کے انجن بنانے والی کمپنی رولز روائس اور الیانز انشورنس گروپ سے معاوضے کا مطالبہ کیا تھا۔

ملائیشیا نے 2018 میں اوشین انفینٹی کو جنوبی بحر ہند میں تلاش کرنے کے لیے رابطہ کیا ہے اور اگر اسے طیارہ مل گیا تو اسے سات کروڑ ڈالر تک معاوضہ ادا کرنے کی پیشکش کی گئی، لیکن یہ کمپنی دو کوششوں میں ناکام رہی ہے۔

اس کے بعد ملائیشیا، آسٹریلیا اور چین کی جانب سے جنوبی بحر ہند کے ایک لاکھ 20 ہزار مربع کلومیٹر کے علاقے میں پانی کے اندر تلاش کی گئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.