پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں نے پہلے مرحلے میں نو مئی کے پُرتشدد مظاہروں میں ملوث 25 ملزمان کا کورٹ مارشل مکمل کر کے انھیں دو سے 10 سال تک قید با مشقت کی سزائیں سنائی ہیں۔ ایک بیان میں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’مکمل انصاف ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملنے پر ہوگا۔‘
- پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ نو مئی کے واقعات پر مکمل انصاف تب ہوگا جب ’ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی۔‘
- جرمنی کے شہر ماگڈیبرگ میں حکام کے مطابق کرسمس مارکیٹ میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایک بچے سمیت دو افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ جائے وقوعہ سے 50 سالہ سعودی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے۔
- امریکہ نے شام کے نئے رہنما الشرع کی گرفتاری پر ایک کروڑ ڈالر کا انعام ختم کر دیا ہے۔
- وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت نے عمران خان کی جماعت تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
- خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی نے کُرم میں قیام امن کے لیے تمام بنکرز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں مشترکہ طور پر خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔
نو مئی کے پُرتشدد احتجاج پر فوجی عدالتوں سے 25 ملزمان کو قید کی سزائیں: ’مکمل انصاف منصوبہ سازوں کو سزا ملنے پر ہوگا‘