انڈیا: والدہ کے کینسر کے علاج کے لیے جمع رقم جوئے میں ہارنے پر نوجوان کی خودکشی

image

انڈیا کے شہر چنئی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں والدہ کے کینسر کے علاج کے لیے جمع رقم سے جوا کھیلنے والے نوجوان نے خودکشی کر لی۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق 26 برس کے نوجوان نے والدہ اور بھائی سے ڈانٹ کھانے کے بعد خودکشی کی۔

خودکشی کرنے والے نوجوان نے اپنی والدہ کے کینسر کے لیے جمع رقم سے آن لائن جوا کھیلا جس کے بعد والدہ اور بھائی نے اسے ڈانٹ پلائی۔

رپورٹ کے مطابق اس نوجوان کا تعلق چنئی کے چِنامالائی علاقے سے تھا جہاں وہ فوڈ بزنس میں کام کرتا تھا۔

نوجوان کے والد کی موت آٹھ برس قبل ہوئی جس کے بعد وہ اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ رہتا تھا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق خودکشی کرنے والا نوجوان جمعے کے روز لاپتہ ہوا جس کے بعد سنیچر کی صبح اُس کی لاش برآمد ہوئی۔

اس نوجوان نے کورونا وائرس کی وبا کے دنوں میں آن لائن گیمز کھیلنا شروع کیں جس کے بعد اسے گیمز کی لت لگ گئی۔

گیمز کی لت اتنی سنگین ہوتی گئی کہ نوجوان نے اپنی والدہ کے کینسر کے علاج لیے جمع 30 ہزار روپے چوری کیے اور پیسوں کو جوے پر لگا دیے۔

جمعے کے روز والدہ اور بھائی نے نوجوان کو آن لائن گیمز اور جوا کھیلنے پر ڈانٹا جس کے بعد اس نے دلبرداشتہ ہو کر تار کی مدد سے کمرے کی چھت سے پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.