پاکستان جنوبی افریقہ کو ہوم گرائونڈ پر ایک روزہ سیریز میں کلین سویپ کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی

image

پاکستان جنوبی افریقہ کو ہوم گرائونڈ پر ایک روزہ سیریز میں کلین سویپ کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف جوہانسبرگ میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میں قومی ٹیم نے نہ صرف تیسرا ون ڈے میچ جیتا بلکہ سیریز میں کلین سویپ بھی کر دیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی اور نو کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر 309 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو 310 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 101، بابراعظم نے 52، محمد رضوان نے 53 اور سلمان آغا نے 48 رنز بنائے۔

عبداللہ شفیق نے بدترین ریکارڈز اپنے نام کرلئے

پاکستان کی جانب سے باؤلرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم کو 271 رنز پر آؤٹ کر دیا، پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے 4، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے دو دو، محمد حسنین اور صائمہ ایوب نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

صائم ایوب کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا، وہ مین آف دی میچ بھی قرار پائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.