2025ء میں عوامی اور اختیاری تعطیلات کا کیلنڈر جاری

image

کابینہ ڈویژن نے 2025ء میں ہونے والی عوامی اور اختیاری تعطیلات کا کیلنڈر جاری کر دیا ہے۔

جاری کئے گئے کیلنڈر کے مطابق بارہ عوامی اور بائیس اختیاری تعطیلات ہوں گی، 2025ء کی پہلی چھٹی پانچ فروری کو ہو گی، دوسری چھٹی یوم پاکستان 23 مارچ کو ہو گی۔

حکومت کی جانب سے 30مارچ، 31 مارچ اور یکم اپریل کو عیدالفطر کی تعطیلات کے طور پر رکھا گیا ہے، یوم مزدور کی یکم مئی کو چھٹی ہو گی، یوم تکبیر کے حوالے سے 28 مئی کو عام تعطیل ہو گی۔

اسٹیٹ بینک اور دیگر مالیاتی ادارے 25 دسمبر کو بند رہیں گے

عیدالاضحی کے لئے 7، 8 اور 9 جون کی تعطیلات رکھی گئی ہیں، نو محرم اور دس محرم کی دو چھٹیاں پانچ اور چھ جولائی کو ہوں گی، یوم آزادی کے سلسلے میں 14 اگست کو عام تعطیل ہو گی۔

بارہ ربیع الاول کی عام تعطیل 5 یا 6 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے، یوم اقبال کے موقع پر 9 نومبر کی چھٹی ہو گی، 2025ء کی آخری عام تعطیل 25 دسمبر ہو گی، کرسچین برادری کیلئے ممکنہ طور پر ڈے آفٹر کرسمس 26 دسمبر کو تعطیل ہو گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.