ترکیہ کے جنوب مغربی علاقے میں اتوار کے روز ایمبولینس ہیلی کاپٹر ہسپتال کی کثیر منزلہ عمارت سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔امریکی نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق ترکیہ کی وزارت صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے اس ہیلی کاپٹر نے موغلا ٹریننگ اینڈ ریسرچ ہسپتال سے اُڑان بھری تھی اور اس میں دو پائلٹ، ایک ڈاکٹر اور ایک طبی کارکن سوار تھا۔
فضائی ایمبولینس کے طور پر استعمال ہونے والا ہیلی کاپٹر موغلا ٹریننگ اینڈ ریسرچ ہسپتال سے اڑا تھا۔ فوٹو ترکیہ ٹو ڈے
موغلا کے علاقائی گورنر ادریس اکبیک نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر پہلے ہسپتال کی عمارت کی چوتھی منزل سے ٹکرایا اور پھر زمین پر جا گرا۔
ہسپتال کی عمارت کے اندر یا زمین پر کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ریکارڈ کیا گیا۔
جائے حادثہ پر فوری متعدد ایمبولینسیں اور ہنگامی طبی عملہ پہنچ گیا۔ فوٹو اے ایف پی
ائیر ایمبولینس کا یہ افسوسناک حادثہ علاقے میں شدید دھند کے باعث پیش آیا تاہم مزید کسی وجہ کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
حادثے کی جگہ سے حاصل کردہ فوٹیج میں ہسپتال کی عمارت کے باہر ہیلی کاپٹر کا ملبہ بکھرا ہوا ہے، جہاں متعدد ایمبولینسیں اور ہنگامی طبی عملہ موجود تھا۔