کچن میں کھانے کی تیاری کے دوران پیاز کاٹنا ایک ضروری لیکن مشکل مرحلہ لگتا ہے، خاص طور پر جب آنکھوں میں جلن شروع ہو جائے اور آنسو بے قابو ہو جائیں۔ اگر آپ بھی پیاز کاٹتے وقت ان تکلیف دہ لمحوں سے گزرتے ہیں، تو گھبرانے کی ضرورت نہیں! چند آسان ترکیبیں آزما کر آپ اپنی آنکھوں کو اس مشکل سے بچا سکتے ہیں۔
پیاز کاٹتے وقت آنکھوں سے پانی کیوں نکلتا ہے؟
پیاز میں موجود امینو ایسڈ سلفوکسائیڈ، جب کاٹا جاتا ہے، تو ایک مخصوص گیس (پروپینتھائل) پیدا کرتا ہے جو آنکھوں میں جلن اور آنسوؤں کا سبب بنتا ہے۔ جتنا زیادہ گندھک ہوگی، اتنے ہی زیادہ آنسو نکلیں گے۔ لیکن خوش قسمتی سے، اس مسئلے کا حل آپ کی کچن میں ہی موجود ہے!
1. پانی کا جادو
پیاز کاٹنے سے پہلے ایک کپڑا یا ٹشو پانی میں بھگو لیں اور اپنے پاس رکھیں۔ یہ پیاز سے نکلنے والی گیس کو جذب کر لے گا اور آنکھوں کی جلن کم ہو جائے گی۔ مزید آسانی کے لیے پاس ہی پانی کا ایک برتن رکھیں تاکہ گیس پانی کے ساتھ تعامل کر کے آپ کی آنکھوں تک نہ پہنچے۔
2. چھلکے کے ساتھ کاٹیں
اگر آپ کے آنسو روکنے کا کوئی اور طریقہ کام نہ کرے، تو پیاز کو چھلکے کے ساتھ ہی گول شکل میں کاٹیں۔ چھلکے کا یہ اضافی حصار گیس کے اخراج کو کم کر دیتا ہے اور آپ بغیر کسی تکلیف کے پیاز کاٹ سکتے ہیں۔
3. فرج سے مدد لیں
پیاز کو کاٹنے سے پہلے کچھ دیر کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ سرد پیاز گیس کے اخراج کو محدود کر دیتا ہے، اور آپ کو کاٹنے کے دوران آنسو نہیں آئیں گے۔