ایف 8 انڈر پاس 24 دسمبر کو ٹریفک آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا، محسن نقوی

image

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ تعمیراتی عمل ریکارڈ مدت میں مکمل ہونے پر ایف 8 انڈر پاس منگل 24 دسمبر کو ٹریفک آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصوبوں کے انڈر پاسز اور فلائی اوورز کی تعمیر کے کاموں کا مشاہدہ کیا۔ چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور کنٹریکٹرز نے پراجیکٹس پر پیشرفت بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبوں کے فلائی اوورز اور انڈر پاس پر بیک وقت کام جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سرینا چوک انٹرچینج کا جنوری میں افتتاح ہو گا جو صرف 60 دن میں مکمل ہوگا۔ وہ ایف 8 ایکسچینج چوک انٹرچینج اور سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹس کے دورہ کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔

اسلام آباد میں تیز رفتاری سے انڈر پاس کی تعمیر کا نیا ریکارڈ

وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ منصوبوں کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو بروقت دور کیا جائے اور مقررہ مدت میں دونوں منصوبوں کی تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرنا ہے تاکہ اسلام آباد کے شہریوں کو جلد سے جلد ٹریفک کے مسائل سے چھٹکارا مل سکے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.