موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے ملازمین کی حاضری لگانے کا فیصلہ

image

محکمہ صحت پنجاب نے موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے پروفیسرز کی حاضری لگانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اس فیصلے پر عمل درآمد سروسز اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں شروع کردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت پنجاب نے پروفیسرز کی ہسپتالوں میں حاضری کو یقینی بنانے کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے پروفیسرز کی حاضری لگانے کا آغاز کردیا ہے۔

ایپلی کیشن کے مطابق پہلے روز سروسز ہسپتال کے 81 اور پی آئی سی کے 33 فیصد پروفیسرز غیر حاضر رہے جب کہ دوسرے روز سروسز ہسپتال میں 41 فیصد اور پی آئی سی میں 24 فیصد پروفیسرز غیر حاضر پائے گئے۔

اس حوالے سے سیکریٹری صحت کا کہنا تھا کہ موبائل ایپلی کیشن حاضری کو صوبہ بھر کے ہسپتالوں تک پھیلانے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موبائل ایپلی کیشن کی رپورٹ میں پروفیسرز کے حاضری نہ لگانے اور لیٹ آنے والوں کی فہرست بھی مرتب کی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.