روس کے فضائی دفاعی نظام نے ایک ہی رات کے دوران روس کے پانچ مختلف علاقوں پر حملہ کرنے والے یوکرین کے 42 ڈرونز کو گرا کر تباہ کر دیا ہے۔برطانیہ کی روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق روس کی وزارت دفاع کی رپورٹ میں اتوار کو بتایا گیا ہے کہ 20 ڈرونز اوریول کے علاقے میں جبکہ آٹھ آٹھ ڈرونز روستوف اور بریانسک کے علاقوں میں تباہ کیے گئے۔وزارت نے ٹیلیگرام ایپ پر ایک پوسٹ میں مزید کہا ہے روسی دفاع نے کورسک کے علاقے میں آنے والے پانچ ڈرونز اور کراسنودار کرائی کے اوپر اڑنے والا ایک ڈرون تباہ کیا ہے۔روس کی مغربی شہر اوریول کے گورنر آندرے کلچکوف نے کہا ہے کہ ایک ڈرون مار گرائے جانے کے نتیجے میں اسٹالنوئی کون گاؤں میں موجود ایندھن کی ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی۔ایندھن کے ذخیرے میں لگنے والی آگ پر خوش قسمتی سے فوری طور پر قابو پا لیا گیا اور آگ مکمل طور پر بجھا دی گئی ہے، علاقے میں کوئی جانی یا بڑا نقصان نہیں ہوا۔
ایندھن کے ذخیرے میں لگنے والی آگ پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی
اوریول کے گورنر آندرے کلچکوف نے مزید بتایا کہ ’یہ دوسرا ہفتہ ہے اوریول میں ایندھن کے ذخیرے کی تنصیبات پر حملے کا واقعہ پیش آیا ہے۔‘
روستوف اور بریانسک کے علاقوں کے سربراہان نے بھی اپنی جاری کردہ رپورٹوں میں واضح کیا ہے کہ تازہ ترین ڈرون حملوں سے کوئی جانی یا بڑا نقصان نہیں ہوا۔روئٹرز نیوز ایجنسی ان بیانات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکی۔