سنی اتحاد کونسل نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

image

سنی اتحاد کونسل نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 26ویں آئینی ترمیم غیر آئینی، غیر قانونی اور ناقابل قبول عمل ہے،26ویں آئینی ترمیم سے آئین کی اہم خصوصیات اور بنیادی اقدار ختم ہوگئی ہیں۔

درخواست گزار کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم سے عدلیہ کی آزادی ختم ہو گئی ہے،اس ترمیم سے بنیادی حقوق اور اختیارات کی تقسیم متاثر ہوئی۔

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو تمام دارالامان سے مرد ملازمین ہٹانے کا حکم دیدیا

سنی اتحاد کونسل کی درخواست میں کہا گیا کہ چھبیسویں ترمیم آئین کی بنیادی خصوصیات بدلنے، منسوخ کرنے یا ختم کرنے کی کوشش ہے، ترمیم آئین کے آرٹیکل 239 کے تحت غیر قانونی اور ناقابل عمل ہے۔ استدعا کی گئی کہ چھبیسویں ترمیم کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

اس ترمیم کے سیکشنز 7، 10، 14، 17، 21 اور 27 کو بھی غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کی گئی۔26 آئینی ترمیم کے ذریعے ہونے والے تمام فیصلوں، نوٹیفکیشنز اور تقرریوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.