لاہور، 2 ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کرنیکا فیصلہ

image

ریلوے انتظامیہ نےعوام کی سہولت کے پیش نظر لاہور، نارووال، لاہور کے درمیان چلنے والی دو ٹرینوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، فوری طور پر عمل درآمد ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق نئے اوقات کار کے تحت فیض احمد فیض پسنجر(209up) لاہور اسٹیشن سے رات 7 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہو کر رات 10 بجکر10 منٹ پر نارووال پہنچے گی، اسی طرح(210Dn)صبح 5 بجے نارووال سے روانہ ہو کر صبح 7 بجکر 50 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔

داسو پروجیکٹ: سینیٹ کمیٹی کا این ٹی ڈی سی کو بڈنگ کمپنی سے 1.2 ارب روپے وصول کرنے کا حکم

اس سے پہلے فیض احمد فیض پسنجر (209Up) لاہور سے 7بجکر 15منٹ پر روانہ ہوتی تھی اور (210 Dn)نارووال سے صبح 5بجکر 30منٹ پر روانہ ہوتی تھی۔

اسی طرح نارووال پسنجر(211Up)لاہور اسٹیشن سے صبح 9 بجے روانہ ہو کر 11 بجکر 55 منٹ پر نارووال پہنچے گی جبکہ (212 Dn) نارووال سے سہ پہر 3بجکر 35منٹ پر روانہ ہو کر شام 6بجکر 30منٹ پر لاہور پہنچے گی۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے نارووال پسنجر (211 Up) لاہور سے صبح 8 بجکر 30 منٹ پرروانہ ہوتی تھی اور (212Dn)نارووال سے شام 5بجے روانہ ہو تی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.