جیلیں آباد ، غریب برباد ، مذاکرات کی بیل منڈھےچڑھتی نظر نہیں آ رہی ، شیخ رشید

image

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مذاکرات کی بیل منڈھے چڑھتی نظر نہیں آ رہی، دعا ہے کہ مذاکرات کامیاب ہو جائیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مذاکرات سے قوم میں ایک نئی روشنی پیدا ہو گی، مذاکرات کو مذاق کی رات نہ بنایا جائے۔

بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں اختلاف کا فائدہ ن لیگ اٹھا رہی ہے ، فواد چوہدری

ان کا کہنا تھا کہ جیلیں آباد اور غریب لوگ برباد ہو رہے ہیں، چاہتے ہیں کہ مذاکرات سے جیلوں کے دروازے کھلیں اور جوڈیشل کمیشن بنے۔ مجھ پر اتنے کیسز بنا دیئے گئے کہ زندگی سے اکتاہٹ پیدا ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی قیدیوں کو معافی دی جائے، حکومت اس وقت عالمی دباؤ کا شکار ہے یہ نہ ہو معیشت مزید بیٹھ جائے، حکومت کے ساتھ عوام نہیں ، اسٹاک ایکسچینج کے بجائے کسی ریڑھی والے سے حالات پوچھیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.