پاکستان اور افغانستان کے درمیان بات چیت کا سسلسلہ بحال ہو گیا ، نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان نے طالبان حکومت کے وزیر داخلہ ملا سراج الدین حقانی سے کابل میں ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق صادق خان اورافغان وزیر داخلہ ملا سراج الدین حقانی کی ملاقات کے دوران کابل میں تعینات پاکستانی ہیڈ آف مشن ایمبیسیڈر عبیدالرحمٰن نظامانی، دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری برائے افغانستان احمد نسیم وڑائچ اور وفد کے دیگر ارکان موجود تھے۔
سعودی عرب نے تین سال بعد افغانستان میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا
سراج الدین حقانی اور صادق خان نے ساتھ پاک افغان تعلقات اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستانی وفد نے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق کی قیادت میں افغانستان کی بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کی جس میں تجارت کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔