سندھ حکومت بڑا سرپرائز لارہی ہے، اعلان جلد ہو گا، شرجیل میمن

image

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بڑا سرپرائز لا رہی ہے۔ جس کا اعلان جلد ہو گا۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بہت سی مثبت تبدیلیاں لانی ہیں۔ اور تاجر برادری کو سپورٹ کرنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا ماحول بنانا پڑے گا کہ بیرون ملک سے بھی سرمایہ کاری آئے۔ اور ہم نے اپنے رویوں اور طرز حکومت میں بھی تبدیلی لانی ہے۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے ذریعے سرمایہ کاروں کو سہولیات دی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر جھوٹا پراپیگنڈا، مزید 11 ملزمان کو نوٹسز جاری

شرجیل میمن نے کہا کہ تاجر برادری کو سہولیات دیں گے تو ان کا اعتماد بڑھے گا۔ اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت تاجر برادری کو ویلکم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور سندھ حکومت کی ترجیح ہے کہ ہر شعبے میں سرمایہ کاری ہو۔ جبکہ حکومت نے غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے ویزا پالیسی کو آسان کیا ہے۔

سینئر وزیر نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام میں ایس آئی ایف سی کا اہم کردار ہے۔ اور سندھ حکومت بڑا سرپرائز لا رہی ہے جس کا اعلان جلد ہو گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.