وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائد اعظم ڈے اور کرسمس کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ضلع بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ، 1500 پولیس افسران اور جوان ضلع بھر میں فرائض سر انجام دیں گے، مسیحی عبادت گاہوں پر مسلح اہلکار تعینات ہوں گے۔
اسلام آباد، ریڈزون سمیت تمام حساس مقامات کی سکیورٹی سخت
ترجمان نے مزید بتایا کہ کہ قائدِ اعظم ڈے اور کرسمس پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہو گی۔ حساس گرجا گھروں پر اضافی نفری تعینات ہو گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا تمام ڈیوٹیز کی خود نگرانی کریں گے۔