وزیر اعظم کا ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا اعلان

image

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اور چند ماہ میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ اور حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خلاف اقدامات کر رہی ہے۔ کرم میں ہونے والے واقعات افسوسناک ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے خلاف مذموم سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اور دہشتگردی کے خاتمے کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں۔ پاکستان کو دہشتگردی سمیت مختلف چیلنجز درپیش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ پاکستان پر جو پابندیاں لگائی گئیں ان کا کوئی جواز نہیں۔ اور پاکستان اپنے دفاع کے لیے مضبوط اقدام کرتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ، تبدیلی آنیوالی ہے ، عارف علوی

وزیر اعظم نے کہا کہ ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اور پاکستان کا دفاعی نظام جارحیت کے لیے نہیں بلکہ دفاع کے لیے ہے۔ نیشنل ڈیفنس کمپلیکس اور دیگر پابندیوں کا کوئی جواز نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوہری پروگرام پاکستان کے عوام کو عزیز ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ بنگلہ دیش سے تعلق بن رہا ہے اور ڈاکٹر یونس سے قاہرہ میں مثبت گفتگو ہوئی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کی تجارت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ملکی سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ہو رہے ہیں۔ اور امید ہے فریقین پاکستان کے بہترین مفاد میں فیصلے کریں گے۔ پاکستان کے مفاد میں فیصلے کریں گے تو مزید معاشی استحکام آئے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.