بھارتی مفاد کیلئے کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا، عالمی میڈیا کا انکشاف

image

لندن: برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایونٹس میں بھارتی مفاد کے لیے کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا۔

غیر ملکی میڈیا نے آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انکشاف کیا کہ بھارت اپنی طاقت سے پاکستان کو فائنل کی میزبانی سے روک رہا ہے۔ بھارتی اثر و رسوخ کی مثال کسی اور کھیل میں نہیں ملتی۔

آئی سی سی ایونٹس میں بھارتی مفاد کے لیے کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا۔ آئی سی سی نے پاکستان کو 2021 میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی دی تھی۔ اور 2021 میں اعلان کر دیا گیا تھا کہ تمام 15 میچز پاکستان میں ہی ہوں گے۔ اُس وقت بھارت کے لیے اس طرح کی کوئی سہولت نہیں رکھی گئی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کو مستفید کرنے کے لیے 2 ماہ قبل ٹورنامنٹ کو دوبارہ سے شیڈول کیا گیا۔ اور میگا ایونٹ سے صرف 2 ماہ قبل پاکستان کو ہائبرڈ ماڈل پر رضامند کیا گیا۔ پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل کے 2 وینیو ہوں گے۔

بھارت اپنے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گا اور فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ بھارت اگر فائنل میں پہنچتا ہے تو یہ میچ لاہور کے بجائے متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ کسی ٹیم کو پتہ نہیں ہوگا کہ فائنل کہاں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کی تفصیلات کا اعلان کردیا

رپورٹ میں کہا گیا کہ لاہور چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کی میزبانی کے لیے بھرپور تیاریاں کر رہا ہے۔ اور پاکستان میں 1996 کے بعد ہونے والا یہ کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کا فائنل ہو گا۔ شائقین کرکٹ اور منتظمین اس بات سے لاعلم ہیں کہ فائنل لاہور میں ہو گا بھی یا نہیں۔

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے لیے خصوصی انتظامات غیر منصفانہ ہیں۔ بھارت کو 2019، 2021، 2022 اور 2024 کے عالمی کپ میں بھی فائدہ پہنچایا گیا۔ اور بھارتی ٹیم کو 2025 کی چیمپئنز ٹرافی میں صرف ایک وینیو کی تیاری کرنی پڑے گی۔ لیکن دیگر 7 ٹیموں کو 2 مختلف کنڈیشنز کے لیے تیار ہونا ہو گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.