چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کیلئے تمام ٹیموں کو خوش آمدید کہنے اور مہمان نوازی کے لئے تیار ہے،چیمپئنز ٹرافی کھلاڑیوں ،آفیشلز اور پرستاروں کے لیے یادگار ہوگی۔
چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول جاری ہونے پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہمیں بہت خوشی ہے ہم ایک ایسے معاہدے پر پہنچے جو برابری کی بنیاد پر ہے۔
آئی سی سی نےچیمپئنز ٹرافی 2025کے شیڈول کا اعلان کر دیا
معاہدے میں کلیدی کردار ادا کرنے والے آئی سی سی ممبر ممالک کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں،تمام ممبر کی کاوشیں بہت قیمتی ہیں جو کرکٹ کے مفاد میں ہیں۔
پاکستان کے لیے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنا ایک سنگ میل ہے،یہ میزبانی ہماری کرکٹ کو فروغ دینے کی کوششوں کو نمایاں کرتی ہے۔