کراچی: بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا آج 148واں یوم پیدائش ملکی یکجہتی اور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ پی ایم اے کیڈٹس کی جانب سے قائد اعظم محمد علی جناح کو خصوصی سلام پیش کیا گیا۔
میجر جنرل افتخار حسن چودھری تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے گارڈز کا معائنہ کیا۔ اور مزار قائد پر پھول چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔
یہ بھی پڑھیں: قائد اعظم محمد علی جناح کا آج 148واں یوم پیدائش
صبح سویرے گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے بعد مزار قائد پر گورنر سندھ، وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی کابینہ سمیت دیگر سیاسی شخصیات حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گی۔
قائد اعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔