سال 2024 اختتام کے قریب ہے اور ایسے میں خبر رساں ادارے روئٹرز نے ہر ملک میں لی گئی ایک تصویر شائع کی ہے جو اس سال پیش آنے والے کسی مخصوص واقعے یا منظر کی عکاسی کرتی ہے۔ چند تصاویر یہاں پیش کی گئی ہیں۔
لبیا میں ہیریٹیج کارنیول کے نام سے فیسٹیول منعقد ہوا جس میں روایتی لباس میں ملبوس افراد نے افراد لیا۔
بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کی حکومت کا تختہ الٹنے پر فوج نے مختصر وقت کے لیے کنٹرول سنھال لیا تھا۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان بچے اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے سینٹر کے باہر راشن کی تقسیم کا انتظار کر رہے ہیں۔
یورپی ملک فن لینڈ میں ناردرن لائٹس نے آسمان میں رنگ بھر دیے۔
یورپی ملک مالدووا میں ایک شخص نے گھوڑوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بنا رکھی ہے۔
یورپی ملک لیٹویا میں سپر مون جس کو ہنٹرز مون بھی کہتے ہیں کا منظر۔
پیرس اولمپکس 2024 کا ایک منظر جب آئیفل ٹاور اور چاند آمنے سامنے تھے۔
انڈیا میں انتخابی مہم کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کے حامیوں نے اپنے چہرے پر ماسک پہن رکھے تھے۔
ایران سے امریکی مداخلت کے خاتمے کی 45ویں سالگرہ کے موقع پر دارالحکومت تہران میں ایک خاتون نے حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کی تصویر اٹھا رکھی ہے۔
غزہ کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کے ٹینک موجود ہیں۔
پاکستان کے شہر کراچی سے 28 اگست کو لی گئی ایک تصویر جب بلوں اور ٹیکسوں کے خلاف تاجروں کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی تھی۔